مورخہ 25 نومبر 2026ء بروز بدھ دوپہر 1:30 بجے ایک اعلیٰ سطحی آن لائن اجلاس سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف پنجاب لاہور کی جانب سے مضمون کی مارکنگ اور امتحانی شیڈول میں تبدیلی سے متعلق اہم امور پر غور و خوض کے لیے منعقد ہوا۔ جس کی کنوینر سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب لاہورتھی۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری بورڈز جناب نعمان جمیل ، صوبہ بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین صاحبان، تمام ڈائریکٹرز آف پبلک انسٹرکشن (DPIs) سکول ایجوکیشن اور پنجاب کے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (CEOs) ایجوکیشن نے آن لائن شرکت کی۔اجلاس کا بنیادی ایجنڈا پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے تحت ہونے والے امتحانات کے شیڈول میں مجوزہ تبدیلی اور سبجیکٹ مارکنگ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا تھا۔شرکاء نے امتحانی عمل کو مزید شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا تاکہ طلبہ کے تعلیمی سال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ جبکہ تعلیمی بورڈ ملتان کی طرف سےچیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ نے شرکت کی۔
پبلک ریلیشن آفیسرتعلیمی بورڈ ملتان
#BISEMultan #HigherEducationDepartment #DPICollegesSouthpunjab #RanaSikandarHayat #CMPunjab #MaryamNawaz #DirectorCollegesMultan #PublicRelationsOfficer #InformationOfficerMultanDivision #QualityEducation #EducationalDevelopment #PrivateSchools #APPSMA #PunjabEducation






























