چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر اعجاز احمد اورسیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد قریشی نے مورخہ 2026۔07۔ 14 کو وھاڑی میں تدریسی الحاق کے حوالے سے پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجزز کا وز ٹ کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر اعجاز احمد نے پرائیویٹ ادارہ جات کے سربراہان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے قوم کے مستقبل کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے تدریسی الحاق کا عمل مکمل شفافیت، میرٹ اور حکومتی پالیسی کے مطابق ہونا چاہیے اوربورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کا مقصد اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے معیاری تعلیم کو فروغ دینا اور طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔ اور ساتھ ہی انہوں نے سربراہان ادارہ جات پر زور دیا کہ وہ تدریسی معیار، اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بنیادی سہولیات اور امتحانی ضوابط پر خصوصی توجہ دیں تاکہ طلبہ کو اعلیٰ معیار کی تعلیم میسر آ سکے۔اس موقع پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد قریشی نے کہاکہ بورڈ انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ الحاق سے متعلق تمام امور بروقت، شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے تمام اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا تاکہ تعلیمی نظام مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جا سکے۔
پبلک ریلیشن آفیسر تعلیمی بورڈ ملتان






