Press Release: Chairman visit to various branches of BISE Multan 15-July-2026

چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر اعجاز احمد نےآج ملتان بورڈ میں کنٹرولر سائیڈ کی مختلف برانچوں کا وزٹ کیا جس میں انٹر ہال، سکیننگ سیکشن، سیکریسی برانچ، جنرل پریس، کنڈکٹ برانچ ،کنفیڈینشل پریس، انٹر برانچ، میٹرک برانچ ،کمپیوٹر سیکشن،اور امتحانی کنٹرول روم۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران و ملازمین کو شفافیت، میرٹ، بروقت انجام دہی اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح بنانے کی ہدایت کی۔
انٹر ہال
انٹر ہال کا معائنہ کرتے ہوئے امتحانی انتظامات، ریکارڈ کی ترتیب اور نظم و ضبط کا جائزہ لیا۔ انہوں نے امتحانی ماحول کو مزید مؤثر اور منظم رکھنے کی ہدایت کی۔
سکیننگ سیکشن
سکیننگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سکیننگ کا عمل انتہائی درستگی اور رازداری کے ساتھ مکمل کیا جائے۔
سیکریسی برانچ
سیکریسی برانچ کے دورے کے دوران انہوں نے امتحانی مواد کی حفاظت، رازداری اور محفوظ ترسیل کے انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ عملے کو تمام حفاظتی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی۔
جنرل پریس
جنرل پریس میں انہوں نے طباعتی عمل، مشینری کی کارکردگی اور معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام طباعتی کام بروقت، معیاری اور احتیاط کے ساتھ مکمل کیے جائیں۔
کنڈکٹ برانچ
کنڈکٹ برانچ کے دورے کے دوران امتحانی مراکز، ڈیوٹیوں اور دیگر انتظامی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے امتحانی نظم و نسق کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
کنفیڈینشل پریس
کنفیڈینشل پریس میں انہوں نے سوالیہ پرچوں کی تیاری، طباعت اور پیکنگ کے مراحل کا جائزہ لیتے ہوئے رازداری کو ہر صورت یقینی بنانے پر زور دیا۔
انٹر برانچ
انٹر برانچ میں طلبہ کے ریکارڈ، داخلہ جات اور امتحانی امور کا معائنہ کیا۔ انہوں نے زیر التواء معاملات کو جلد از جلد نمٹانے اور سائلین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
میٹرک برانچ
میٹرک برانچ کے دورے کے دوران انہوں نے دفتری امور، امتحانی ریکارڈ اور درخواستوں کی بروقت تکمیل کا جائزہ لیا اور میرٹ کے مطابق خدمات کی فراہمی پر زور دیا۔
کمپیوٹر سیکشن
کمپیوٹر سیکشن میں ڈیجیٹل نظام، ڈیٹا مینجمنٹ اور آئی ٹی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے نظام کو مزید جدید اور محفوظ بنانے کی ہدایت کی تاکہ بورڈ کے تمام امور تیز رفتاری اور شفاف انداز میں انجام دیے جا سکیں۔
امتحانی کنٹرول روم
امتحانی کنٹرول روم میں انہوں نے امتحانی نگرانی، شکایات کے ازالے اور مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران ہر شکایت پر فوری کارروائی کی جائے اور شفاف امتحانی نظام کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے۔
اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ ملتان بورڈ میں شفافیت، میرٹ، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور طلبہ و عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے، اور تمام افسران و ملازمین اپنی ذمہ داریاں دیانتداری، لگن اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں تاکہ ادارے کی کارکردگی مزید بہتر ہو سکے۔اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمران احمد اور دیگر متعلقہ آفسران بھی موجود تھے۔
پبلک ریلیشن آفیسر تعلیمی بورڈ ملتان